لاک ڈاؤن کے اثرات ظاہر ہونے لگے، اندرون سندھ اجناس کے بحران کا خدشہ
کراچی : سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، منڈیوں کی بندش سے اجناس کے بحران کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ میں مزید سختی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت اندرون سندھ اجناس کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ جمعہ کے روز ہول سیل اجناس مارکیٹ پر بھی کردیا ہے، منڈیوں کے بند ہونے سے صوبے میں اجناس کی سپلائی بھی متاثر ہوگی۔