وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطین کے تنازع کا حل ضروری ہے۔بغداد میں عراقی ہم منصب سے ملاقات اور پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے کیوں کہ خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امن عمل آگے بڑھنا چاہیے، ملاقات میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم جیسے عالمی فورمز پر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔