10 ویں اور 12 ویں جماعتوں کیلئے امتحانات بالترتیب 23 اور 29 جون کو شروع ہونگے: این سی او سی
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 10 ویں اور 12 ویں جماعتوں کیلئے امتحانات بالترتیب 23 اور 29 جون کو شروع ہوں گے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متعلق صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے، امتحانات سے قبل صوبے 31 مئی سے کلاسز شروع کرسکتے ہیں۔این سی او سی نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کےعملے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا عملہ کورونا ویکسینیشن 10 جون تک مکمل کروائے، اساتذہ، 18 سال سے زائد عمر کے تعلیمی اسٹاف کے لیے واک ان ویکسینیشن کھول دی گئی، وہ قریبی مرکز صحت سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔