کیا بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی?سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کیا بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی۔ بسابق وزیر داخلہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتےہوئےلکھا کہ گیارہ اتحادی جماعتوں پرمشتمل حکومت جتنا بھی زور لگا لے دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی، اگلے مہینے جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے عوام پر مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس سے یہ حکومت عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچ سکتی۔