گرفتاریاں عمران خان سے شروع ہونی چاہئیں: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہونے پر گرفتاریاں عمران خان سے شروع ہونی چاہئیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دو سے ڈھائی ہزار افراد مطلوب ہیں۔ راناثناءاللہ کا کہنا تھا میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ عمران خان سے گرفتاریاں شروع ہونی چاہیں کیونکہ عمران خان وہ آدمی ہے جو اس ملک میں فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ عمران خان اپنے گھر آکر ٹھہریں، وہ کے پی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔