عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: چوہدری پرویز الٰہی

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، حکومت آج گری یا کل گری۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی اور لانگ مارچ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں لیکن جعلی حکمران ہر وہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔