بے بنیاد اور ایڈٹ شدہ آڈیو تسلیم نہیں کرتے: شاہ محمود قریشی کا مبینہ آڈیو پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کو سچ ماننے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز ملک ریاض کی سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر عمران خان سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے ملک ریاض اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کو سچ ماننے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان کسی ٹائیکون سے آصف زرداری سے مفاہمت کرانے کی گزارش کریں، بے بنیاد، ایڈٹ شدہ آڈیو تسلیم نہیں کرتے۔