گلوکارسلمان احمد کے بہنوئی کی حراست کیخلاف درخواست پرمحکمہ داخلہ سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے گلوکار، موسیقار اور پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کے بہنوئی کی حراست کے خلاف درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ سے جواب طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں درخواست سلمان احمد کی بہن نے دائر کی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر سے بھی اس ضمن میں جواب طلب کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 31 مئی کو رپورٹ طلب کی ہے۔