الیکشن کمیشن کواپنی مرضی کے ریٹائرڈ ججز تعینات کرنے کا اختیارمل گیا
انتخابی دھاندلی کی شکایات سننے والے ٹریبونل سے متعلق قانون میں بڑی تبدیلی کردی گئی، جس کے تحت الیکشن کمیشن کو اپنی مرضی کے ریٹائرڈ ججز تعینات کرنے کا اختیار مل گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کی پابندی سے آزاد ہو گیا ، الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیر سماعت پٹیشنز کو دوسرے ٹریبونل میں منتقل کرنے کا اختیار ہو گا ، نئے آرڈیننس میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 140 کو سابقہ حالت میں بحال کردیا گیا، پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کی 180 الیکشن پٹیشنز کی سماعت ہونی ہے۔