سیکریٹری تعلیم و تربیت قمرزمان چودھری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل نقوی کی مدت ملازمت میں وزیراعظم کی جانب سے توسیع نہیں کی گئی۔ ان کے عہدے پر ہوتے ہوئے سیکریٹری تعلیم و تربیت قمرزمان چودھری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکا اضافی چارج دے دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی طرف سے قمر زمان چودھری کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔