کرنسی نوٹوں پر پابندی کا اعلان مودی سرکار کو مہنگا پڑگیا۔
بھارت میں حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں لاکھوں افراد نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں ریلی نکالی، اپنے خطاب میں ممتا بنرجی نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہا کہ اور کہا کہ مرکز کے فیصلہ سے غریب عوام کو نقصان ہورہا ہے، ملک کے بینکوں میں پیسہ نہیں ہے، وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ جئیں یا مریں لیکن مودی کو ہٹا کر رہیں گی، اس موقع پر ممتا بنر جی نے وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا۔