ٹیکنالوجی جانئٹ ایپل نے اپنے زیر تعمیر نئے ہیڈ کوارٹر کی ڈرون سے بنی ویڈیو جاری کردی۔
کیلیفورنیا کی سلی کون ویلی میں ایک سو پچھہتر ایکڑ پر پھیلے اس طویل وعریض ہیڈ کوارٹر میں دس ہزار سے زائد کارکنوں کے لیے بہت سے ورکنگ ایریاز، ریسرچ سینٹرز بنائے گئے ہیں،ملازمین کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھنے کے لیے دس ہزار مربع فٹ پر جدید ترین جم،سائیکلنگ اور جوگنگ ٹریک بنائے گئے ہیں ، بیس ہزار گاڑیوں کیلئے انڈر گرائونڈ پارکنگ بھی منصوبے کا حصہ ہے،ماحول دوست کیمپس ٹو میں سات ہزار درخت بھی لگائے گئے ہیں، کیمپس کو روشن رکھنے کے لیے قدرتی گیس اور شمسی توانائی کا سہارا لیا جائے گا جبکہ لوکل گرڈ سے آنیوالی بجلی کو متبادل ذریعے کے طور پر استعمال کیا جائے گا
ایک ہزار نشستوں کے حامل انڈر گرائونڈ آڈیٹوریم کی چھت کاربن سے بنائی گئی ہے، ایپل کے سی ای او ٹم کوک کا کہنا ہے کہ اگلے برس نئے ہیڈ کوارٹر میں کام شروع کردیا جائے گا،