جرمنی میں ان دنوں شیر کے جڑواں بچوں اور پالتو کتے کی دوستی کے چرچے ہیں
جرمن شہر سٹن بروک کے سفاری چڑیا گھر میں رائل ٹائیگربنگال نسل کے دو جڑواں شیر کے بچے پیچ اور پرل اپنی نگران جینیٹ کے گھر میں خوشی خوشی رہ رہے ہیں ، حیران کن طور پر جینیٹ کے پالتو کتے لیون نے شیر کے دونوں معصوم بچوں کو قبول کرلیا، جینیٹ کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی کہ لیون انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے، پیچ اور پرل بھی لیون سے مانوس ہوگئے ہیں تاہم جینیٹ کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ابھی بچے ہیں ، وہ انہیں فیڈر کے ذریعے دودھ پلانے میں کئی گھنٹے صرف کرتی ہیں لیکن جیسے ہی یہ بڑے ہوں گے ، انہیں چڑیا گھر بھیج دیا جائے گا کیونکہ یہ خطرناک درندے ہیں اور انہیں پالتو جانور کے طور پر گھر میں نہیں رکھا جاسکتا۔