مقبوضہ وادی: چملیال میں بھارتی درندوں نےمزید 2 نہتے کشمیروں کو شہید کر ڈالا۔
برہان وانی کی شہادت کے بعد پھر سے زور پکڑنے والے کشمیر کی تحریک آزادی کو بھارتی فوجی ظلم و ستم اور جبر بھی دبا نہ سکا، کشمیری اپنے حق کیلئے اب بھی سڑکوں پر ہیں۔ ابتک سینکڑوں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ جبکہ ہزاروں افراد ہمیشہ کیلئے معذور ہو چکے ہیں۔ ایک بار پھر مجاہدین نے نگروٹا میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ اور بزدل فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ حملہ صبح کے وقت ہوا۔ جہاں چاروں طرف سے سیل علاقے میں مجاہد داخل ہوئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے میں میجر سمیت تین بھارتی فوج ہلاک ہوئے جبکہ انہوں نے جوابی کارروائی میں مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا، پورا علاقے فوجیوں سے بھر گیا ،، جبکہ ظلم و جبر نہ دکھانے والا بھارتی میڈیا خوب واویلا کرتا رہا۔ ادھر ضلع چملیال میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی گئی اور دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، علاقے میں درندہ صفت فوج نے گھر گھر چھاپے مارے اور لوٹ مار بھی کرتے رہے۔ بھارتی فوج بغیر کسی وجہ کے نہتے کشمیریوں پر مورچہ بند ہو کر کئی گھنٹے تک فائرنگ کرتی رہی ۔۔ جبکہ بھارتی میڈیا نے اس کو بھی مقابلے کا نام دیدیا