جنرل قمر جاوید باوجوہ کو پاک فوج کی کمان سونپ دی
دنیا کی سب سے بہترین فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپ دی گئی،،، کمانڈ تبدیلی کی پروقار تقریب جنرل ہیڈ کوارٹز کے ہاکی گراؤنڈ میں ہوئی، تقریب کے باقاعدہ آغاز سے پہلے سابق جنرل راحیل شریف جنرل قمرباجوہ کو جی ایچ کیو میں بیجز لگائے، جس کے بعد سبکدوش ہونے والے آرمی چیف اپنے جانشین کے ہمراہ تقریب میں پہنچے، جنرل قمر باجوہ اور سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،،، جنرل راحیل شریف کو این ایل آئی، فرنٹیئرفورس اور سندھ رجمنٹ کےجوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا،،کمانڈ تبدیلی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد اعزازی گارڈ آف آنر کی قیادت کرنے والے میجر حارث اسلم کی دعوت پر سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔۔تقریب کے سب سے اہم لمحے میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کی کمان کی چھڑی اپنے جانشین جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپی، تقریب میں ائیرچیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ذکا اللہ، چئیرمین جوائٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت اعلیٰ حاضر سروسز فوجی افسران اور سابق آرمی چیفس نے شرکت کی، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، عبدالقادر بلوچ ، وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے شرکت کی،،، غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا کے ارکان بھی تقریب میں شریک تھے