یمنی حوثی باغیوں کی سیاسی کونسل نے صنعاء میں عبدالعزیز بن حبتور کی سربراہی میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا
یمنی حوثی باغیوں کی سیاسی کونسل نے صنعاء میں عبدالعزیز بن حبتور کی سربراہی میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی کابینہ میں 42 وزراء کو نامزد کیا گیا ہے کابینہ میں دفاع، داخلہ اور خارجہ امور کی وزارتوں کو معزول صدر علی صالح کے حامیوں جبکہ وزارت خزانہ، سول سروس، پلاننگ اور بین الاقوامی تعاون سمیت تعلیم، ذرائع ابلاغ، انصاف اور وزارت قانون کے قلم دان حوثی باغیوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔