لاہور میں پاک ترک سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے سکولوں کی ممکنہ بندش اور غیر ملکی اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
چیئرنگ کراس پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پاک ترک سکول ایجوکیشن کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر اساتذہ کے حق میں اور سکولز کی ممکنہ بندش کے خلاف نعرے درج تھے۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی اساتذہ کے ویزوں میں توسیع کا معاملہ حل کیا جائے
طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کے اساتذہ نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ کسی بیرونی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں حکومت تعلیم اور سیاست کو الگ رکھے۔