ملکی دفاع اور تحفظ کیلئے سب کچھ کریں گے،لائن آف کنٹرول کی صورتحال آئندہ چند دنوں میں ٹھیک ہو جائے گی:جنرل قمر باجوہ
پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے شرکامیں گھل مل گئے،، میڈیا کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں اللہ کے فضل سے ان ذمہ داریوں کو پورا کریں گے،انہیں قوم اور میڈیا کی سپورٹ کی ضرورت ہے،میڈیا پاک فوج کا مورال بلند رکھے، مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہیں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ ملکی دفاع اور تحفظ کے لیے سب کچھ کریں گے، لائن آف کنٹرول کی صورتحال بہتر ہوجائے گی، شہدا کی قربانیوں اور ان کے اہلخانہ کو نہیں بھولیں گے، کمان کی تبدیلی کے بعد آرمی چیف نے تقریب کے شرکا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی سپہ سالار سے ملے اور انہیں مبارکباد پیش کی