کولمبیا میں مسافر طیارہ گرنے سے25 افراد ہلاک ہوگئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بولیویا سے ایک طیارہ کولمبیا جارہا تھا ،اس دوران وہ کولمبین شہر میڈلین سے چند کلومیٹر دورپہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر طیارے میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔۔۔۔طیارے میں فضائی عملے سمیت اکیاسی افراد سوار تھے جس میں برازیلین فٹبال کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے ،یہ ساؤتھ امریکن کپ کا فائنل کھیلنے جارہے تھے جسے منسوخ کردیا گیا ہے حکام کی جانب سے زمینی امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم خراب موسم کے باعث فضائی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکیں ۔حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے