بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد اوآئی سی کے جدہ ہیڈکوارٹر میں کیا گیا
بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد اوآئی سی کے جدہ ہیڈکوارٹر میں کیا گیا، جس میں رکن ممالک کے سفارتکاروں اور سیکریٹری جنرل اوآئی سی کے نمائندہ برائے مقبوضہ کشمیر عبد اللہ علی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں عبد اللہ علی نے کہا کہ بھارت کا عالمی قراردادوں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم نہ کرنا افسوس ناک ہے، کشمیر کی موجود صورتحال پر اوآئی سی کو سفارتی کردار ادا کرنا چاہئے۔ پاکستان کے سفیرمنظورالحق کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور تمام رکن ممالک کشمیر میں ظلم وستم کے خاتمے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔ بھارت کی گھبراہٹ سے ثابت ہے کہ کشمیر کی آزادی قریب ہے۔ تقریب سے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کے نمئندے نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں پاکستانی قونصل جنرل شہریاراکبر کی رہائش گاہ پر یوم سیاہ کے حوالے سے سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔