ملک کی تقری کے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ سی پیک کے مغربی روٹ کے حوالے سےمطالبات پورے نہیں کئے گئے: پرویزخٹک
پشاور میں چمبر آف کامرس کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لوگ چھوٹے صوبوں کو برداشت نہیں کرتے جس سے محرومیاں بڑھتی ہیں۔ کچھ علاقوں کو ترقی دینے کا یہ مطلب نہیں کہ سارا ملک ترقی کر رہا ہے۔ سی پیک منصوبے سے کے پی کا مستقبل روشن ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کی تقری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن کو تربیت کے مختلف منصوبے دے رہے ہیں۔ صنعت کار صوبے کو کامیاب بنانے میں حکومت کی مدد کریں۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہے۔ حطار کے علاقے میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ روزگار کے لیے ٹیوٹا، معدنیات اور دیگر پانچ محکموں کی ایک ٹیم بنا رہے ہیں۔