نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ واش شکست سے پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی
نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ واش،،گرین کیپس کی رینکنگ پر بجلی بن پر گرا ۔ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان ایک سو دو پوائنٹس کیساتھ دوسری سے چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے رینکنگ کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، انگلینڈ دو درجے ترقی پاکر دوسرے جبکہ آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر آگیا ہے ۔ اسی طرح جنوبی افریقہ پانچویں ،،نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے بالترتیب نویں اور دسویں پوزیشن پر ہیں۔