چوبیس ویں ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں، حکومت قانونی سہارا لے کر احتساب سے نہیں بچ سکتی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت چوبیس ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالت کے اختیارات محدود کرنا چاہتی ہے، جس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی سہارا لے کر حکومت احتساب سے نہیں بچ سکتی۔ احتساب کے عمل کے حق میں ہیں اور یہ وزیراعظم سے ہی شروع ہونا چاہیئے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا پاس کردہ قانون آئین کے آرٹیکل بیس کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت قانون کو واپس لے۔ اس دوران سراج الحق نے سوال اٹھایا کہ کیا سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں کامیاب ہوگئی ہے؟ سندھ حکومت اہم مسائل کو نظر انداز کرکے دیگر مسائل میں الجھ رہی ہے۔