ریلوے کو زمین واگزار کرانے کے لئے حکومت، طاقتور مافیا اور اداروں سے لڑنا پڑ رہا : خواجہ سعد رفیق
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں ہوا ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اراضی کے معاملہ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سمیت تمام سابق ادوارمیں ریلوے کی زمینیں پیاروں کو بانٹی گئیں ، ریلوے کی زمین پر قبرستان بنائے جا رہے ہیں، اگر قبرستان ہی بنانا ہے توتمام ریلوے کو بنا دیں، انھوں نے بتایا کہ رائل پام بارہ ارب کی پراپرٹی ہے ، عدالتوں سے رجوع کیا ہے لیکن ریلوے کی پٹیشن کا نمبر ہی نہیں آتا،،ایوان میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر بھی بحث ہوئی،، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزیر پٹرولیم کی ایوان میں عدم موجودگی پر شدید تنقید کی ،طلب کرنے پروزیر پٹرولیم ایوان میں آئے اور اعتراف کیا کہ ضرورت کے مطابق گیس دستیاب نہیں ۔ ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس منصوبہ تاحال پابندیوں کا شکار ہے۔ اضافی گیس سسٹم میں شامل ہونے تک لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم نہیں ہو گا۔