بھارت نے موہالی ٹیسٹ میں انگلیںڈ کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا ۔
موہالی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے ایک تین رنز کا ہدف دو وکٹ کے نقصان پر پورا لیا ۔ دوسری اننگز میں بھارت کی جانب سے پٹیل ناقابل شکست سڑسٹھ رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ انگلیںڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں دو سو تراسی جبکہ دوسری اننگز میں دو سو چھتیس رنز بنائے ۔بھارت نے پہلی اننگز میں چار سو سترہ جبکہ دوسری اننگز میں ایک سو چار رنز بنائے ۔ میچ میں نوے رنز اور چار وکٹ حاصل کرنے والے رویندرا جدیجہ کو مقابلے کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ۔پانچ میچ کی سیریز میں میزبان بھارت کو دوصفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ راج کوٹ ٹیسٹ برابری پر ختم ہوا جبکہ وشاکاپٹنم ٹیسٹ میں بھارت نے کامیابی سمیٹی تھی