دونوں میں سے ایک شریف کے جانے کی پیشنگوئی پوری ہوگئی, وزیراعظم سے استعفی نہیں انصاف مانگ رہے ہیں : شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ انکا کہنا تھاکہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے عدالت میں ٹیکس ریٹرنز کے دو صفحے جمع کروائے گئے ہیں۔ ثبوت عدالت تک پہنچیں گے۔ معاملہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ سے متعلق ہے۔ عدالت سے جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمان کی تبدیلی ہوگئی ہے۔ الزامات لگانے والے اب چپ ہوجائیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دو ہزار بارہ کے ٹیکس ریٹرن اور کمپنی کے مالک کے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ میرا کیس شارٹ سویٹ اور سمارٹ ہے۔ پی ٹی وی کا خاکروب نوازشریف سے زیادہ ٹیکس دیتاہے۔ ہم استعفی نہیں انصاف مانگ رہے ہیں۔