انڈونیشیا میں آتش فشاں متحرک، بالی کا ہوائی اڈہ بند، سینکڑوں پروازیں منسوخ
انڈونیشیا میں آتش فشاں متحرک ہونے کے بعد بالی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پے 440 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ انڈونیشیا کے نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے دینپاسار کے مضافات میں واقع جزیرے بالی کے ہوائی اڈے کو مقامی وقت کے مطابق بدھ کو صبح 7 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہوائی اڈہ بند ہونے سے 440 بین الاقوامی اور مقامی پروازیں منسوخ کی گئیں جس سے 60 ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے۔ حکام کے مطابق ہزار میٹر بلند کوہ اگونگ میں 54 سال بعد 21 نومبر کو آتش فشاں متحرک ہوا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے حکام کے مطابق آتش فشاں پہاڑ سے 3 ہزار میٹر بلند راکھ نکلی ہے جبکہ پہاڑ سے راکھ نکلنے اورزلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔