فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ضلع ایولین کے صدر جنرل کونسل پئیغ بیدئیغ سے ملاقات کی
فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ضلع ایولین کے صدر جنرل کونسل پئیغ بیدئیغ سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی پارلیمنٹیرین اور تاجر برادری پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی لے رہے ہیں، رواں سال دسمبر میں فرانسیسی قومی اسمبلی کا پانچ رکنی اور فرانسیسی ایوان بالا کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ
کرے گا،اس موقع پر ضلع ایولین کے صدر جنرل کونسل نے پاکستان کمیونٹی کی تعریف کی، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان آرٹ تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا