لاہور کی مال روڈ پر مذہبی جماعت کے ایک گروپ کا دھرنا جاری
لاہور کی مال روڈ پر مذہبی جماعت کے ایک گروپ کا دھرنا جاری ، صوبائی وزیرقانون کے استعفے کا مطالبہ ، مال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ،، لوگوں کو شدید مشکلات ،، دو روز بعد صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا جاری ہے، مظاہرین وزیر قانون پنجاب کے استعفے کے مطالبے پر ڈٹے ہیں، جبکہ رانا ثناء اللہ نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے،دھرنے کے باعث لاہور کی اہم شاہراہ پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے
حکومت اور اسلام آباد دھر نا قائدین میں معاہدے کے بعد فیض آباد سمیت ملک بھر میں دھرنے تو ختم ہو گئے، لیکن لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر اب بھی دھرنا جاری ہے،، مال روڈ کے فیصل چوک پر موجود دھرنا مظاہرین وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں، چئیرمین سنی اتحاد صاحبزادہ حامد رضا بھی ڈاکٹر اشرف آٓصف جلالی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی دھرنے میں شامل ہو گئے، دھرنے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر ان سے مشاورت نہیں کی گئی،،، مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ فیصل چوک دھرنے کے علاوہ لاہور کے دیگر علاقوں میں کاروبار زندگی معمول پر آگیا ہے، میٹروبس سروس بحال ہوگئی ہے اور بڑی مارکیٹیں بھی کھل گئی ہیں۔ لیکن مال روڈ پر دھرنے کے باعث ناصرف ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ کاروبار کو بھی نقصان ہو رہا ہے،،، مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے