افسوس ہوا کہ شمالی کوریا کی سوچ میں ذرا تبدیلی نہیں آئی :ٹرمپ
شمالی کوریا دنیا میں اپنی جارحیت سے باز نہ آیا ،، امریکہ ، اقوام متحدہ اوردیگر تنظیموں کے اعتراضات کے باوجود شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا ، جس پرامریکی صدر ٹرمپ کا بھی گرما گرم رد عمل سامنے آگیا ،، ٹرمپ کہتے ہیں کہ افسوس ہوا کہ شمالی کوریا کی سوچ میں ذرا تبدیلی نہیں آئی ،، ٹرمپ نے کہا کہ ایسی صورت حال ہے، جس سے ہم نمٹ لیں گے،،تاہم شمالی کوریا کے بارے میں امریکی سوچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کہتے ہیں کہ شمالی کوریا دنیا کے امن کے لیے ایک خطرہ ہے،، شمالی کوریا کی جانب سے داغا جانے والا یہ میزائل زیادہ دیر فضا میں رہا اور زیادہ بلندی پر اڑا،، جس کی وجہ سے دنیا میں تشویش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے،