آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسحق ڈار کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دیا گیا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس اسحق ڈارکو اشتہاری قرار دینے کیلئے کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملزم اسحق ڈار کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔ نوٹس احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے دستخط سے جاری ہوا ہے۔ نوٹس میں اسحق ڈار کو دس روز میں احتساب عدالت پیش ہونیکا حکم دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا جائیگا۔ اسحاق ڈار کے لاہور اور اسلام آباد کے گھروں پر بھی اشتہار چسپاں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکی غیرحاضری میں نمائندہ مقررکرنے کی درخواست مستردکرتے ہوئے انہیں اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔