ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ
ملک میں خشک سردی کا راج برقرار ہے، دھند نے دوبارہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، لاہور موٹروے پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو گئی، جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ ،ہزارہ ڈویژن ، بالائی فاٹا،اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک رہا، سکردو میں منفی چار، کالام منفی تین، قلات،گلگت،کوئٹہ،ہنزہاور استور منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے۔