جنگل سے لکڑیاں لانے والا طالبعلم لکڑی کی زد میں آ کر جاں بحق
جنگل سے لکڑیاں لے کر واپس آنے والا بٹسنگڑہ کا رہائشی طالب علم مخالف سمت سے آنے والی لکڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بٹسنگڑہ مانسہرہ کا رہائشی آٹھویں جماعت کا طالبعلم محمود شاہ ولد انور شاہ لکڑیاں لیکر واپس آ رہا تھا کہ راستہ سے گذرتے ہوئے مبینہ طور پر اچانک بھاری لکڑی کی زد میں آ گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا۔ ذرائع کے مطابق لکڑی جنگل میں چیرائی کرنے والے افراد نے پھینکی تھی جنہیں متوفی طالبعلم کے ورثاءنے فی سبیل اﷲ معاف کر دیا ہے۔ بعد ازاں متوفی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔