ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی مایہ ناز کھلاڑی اظہرعلی ایک درجہ ترقی پا کر 8 نمبر پر آ گئے ہیں
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،، آسٹریلوی کپتان اسٹیون سمتھ رینکنگ میں بلے بازوں میں بدستورسرفہرست ہیں جبکہ پہلے ایشز ٹیسٹ میں غیرمتاثر کن کارکردگی کے باوجود باؤلرز میں جیمز اینڈرسن کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے،،آئی سی سی نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ اور بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، پجارا دو درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، البتہ انگلش کپتان روٹ اور کیوی قائد کین ولیمسن تنزلی کے بعد بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلے گئے سری لنکا کے خلاف شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے کے باوجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں اور وارنر چھٹے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ اظہر علی ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آگئے۔