روسی ٹینس کھلاڑی ماریہ شراپووا کو میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ایک مداح نے شادی کی پیشکش کر دی
روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کے مداح کروڑوں میں ہیں،، عجیب واقعہ تب پیش آیا کہ جب ماریہ مقابلے کیلئے آئیں تو اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں لوگوں کے درمیان سے ان کے مداح نے چلاتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کر دی،، اس دوران مداح نے ماریہ سے پوچھا کے کیا مجھ سے شادی کرو گی؟ جس پر وہاں موجود سب ہی افراد بہت زور سے ہنسنے لگے،، اس پر ماریہ بھی خاموش نہیں رہیں، اور انہوں نے شادی کی اس پیشکش پر شاید کا جواب دے ڈالا،اس سے قبل 2012 میں ایک میچ کے دوران ایک اور مداح نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟ تاہم اس وقت ماریہ نے اپنے کھیل پر فوکس کرتے ہوئے سب کے سامنے اس پیشکش سے انکار کر دیا تھا