معروف امریکی جریدے کی ٹائم میگزین کی 2 ارب 80 کروڑ ڈالر میں فروخت
امریکی جریدے ٹائم میگزین کے ناشر یہ میگزین امریکی اشاعتی ادارے میریڈتھ کارپوریشن کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے پر رضامند ہو گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک مین ٹائم ان کارپوریٹڈ نے اس سودے کااعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی جریدے ٹائم میگزین کے ناشر یہ میگزین امریکی اشاعتی ادارے میریڈتھ کارپوریشن کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔مذکورہ میگزین ٹائم ہی کے نام سے 1923ءمیں جاری ہوا تھا۔ یہ جریدہ ”رواں سال کی شخصیت“ کے انتخاب اور ”دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات“ کی سالانہ فہرست کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ جدیدیت کے حوالے سے یہ میگزین کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔ اس سال کے پہلے 9 ماہ میں اس کی فروخت، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد کم رہی۔ میریڈتھ کے چیئرمین اسٹیفن لیسی نے کہا کہ اس خریداری سے ایک ایسی اعلیٰ درجے کی میڈیا کمپنی کا قیام عمل میں آئے گا جوجدید میڈیا کی قیادت کرنے والی صنعت کے طور پر 20 کروڑ امریکی صارفین کو خدمات فراہم کرے گی۔