ایشیائی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
ایشیائی تیل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخ گر گئے جس کی وجہ روس اور اوپیک کے درمیان تیل کی قیمتوں کو استحکام دینے کے لئے خام تیل کی پیداوار گھٹانے کے لئے اتفاق طے پانا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی سپلائی30 سینٹ (0.5 فیصد)کی کمی کے ساتھ57.69 ڈالر فی ڈالر اورلنسن برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی کے سودے 44سینٹ(0.7 فیصد) کی کمی کے ساتھ 63.17 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئیں۔امریکا میں خام تیل کا ذخیرہ1.8ملین بیرل کے اضافے کے ساتھ رواں ہفتے 457.3 ملین بیرل پر آگیا ہے۔