ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو کاروباری سرگرمیاں میں سست روی
ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بدھ کو کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک شئیرز ایکس جاپان اور چائنا بلیو چپ انڈکس ایک ایک فیصدڈاﺅن رہے،ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکی 225 انڈکس میں 0.4 فیصد اور آسٹریلیا کا مین انڈکس میں 0.5فیصد اضافہ ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس 106.03پوانٹس( 0.36 فیصد )کمی کے ساتھ 29,574.82 پر بند ہوا۔ایشیائی فوریکس میں ڈی ایکس وائے ڈالر انڈکس 93.219 پر رہا۔امریکی ڈالرکی شرح تبادلہ 111.54ین اور یورو کی1.1848ڈالر رہی۔ایشیائی سپاٹ میں سونا 1,295.00ڈالر فی اونس(ایکس اے یو)رہا۔