امریکااور یورپ سونے کے نرخوں میں اضافہ،ایشیاءمیں کمی
امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جبکہ ایشیائی مارکیٹ میں کمی آئی ۔ نیویارک سپاٹ مارکیٹ میں وقفے کے بعد سونے کے نرخ 0.03 فیصد بڑھ کر 1294.56 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 50 سینٹ (0.04 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1294.90ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1294.73 ڈالر فی اونس رہے جبکہ امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 30 سینٹ کمی کے ساتھ 1294.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیاءمیں سنگا پور سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہو کر 1293.83 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے بھی 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1293.20 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔