نوازشریف ایک ڈی فیکٹو وزیراعظم رہے ہیں،، شقیں ختم کرنےوالے بھی یہی لوگ تھے اور انہوں نےہی ملک میں بحران پیدا کیا: لطیف کھوسہ
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے مسلم لیگ ن پر خوب تنقید کی ،، کہتے ہیں کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی جاتی امراسےباہرنکلتےہی نہیں توکام کیا کریں گے؟ نوازشریف ایک ڈی فیکٹو وزیراعظم رہے ہیں،، شقیں ختم کرنےوالے بھی یہی لوگ تھے اور انہوں نےہی ملک میں بحران پیدا کیا،، احسن اقبال نےدھرنےکومس ہینڈل کیا ،، چودھری نثار نے خود کہا وزیرداخلہ نالائق ہیں،لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومتی وزراپارلیمنٹ میں جھوٹ بولنےکی مہارت رکھتےہیں ،، یہ چاہتے ہیں شریف خاندان کے کیسزاموخر اور التواکا شکار ہوجائیں،، معاملات کی خرابی کی پوری کابینہ ذمہ دارہے، لیکن یہاں صرف وزیرقانون کی قربانی دی گئی،، ختم نبوت معاملےمیں جوبھی ملوث ہےکیفرکردارتک پہنچناچاہیے، موجودہ حکومت نے ملک میں انتشار پیدا کر دیا ہے ،،