اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے شمالی کوریا کی طرف سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربے کی سخت مذمت کی ہے جبکہ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے تجربے کے بعد اس نے پورے براعظم امریکا کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوترش نے ایک بیان میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا تازہ اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی برادری کے مشترکہ موقف کی توہین ہے۔درایں اثنا شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب می ہواسونگ 15۔ نامی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے۔