بلاول بھٹو زرداری نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی پانچ دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں گولڈن جوبلی جلسہ کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، اجازت کے باوجود حکومتی ایما پر شہری انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، وفاقی دارالحکومت سے پیپلز پارٹی کے پرچم اور بینرز اتارے جا رہے ہیں، سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر پی پی کارکنوں سے الجھایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلسہ اور اس کی تشہیر کرنا ہمارہ جمہوری جق ہے، مسلم لیگ ن ہوش کے ناخن لے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ چند پولیس والوں کو بھیج کر جیالوں کو ڈرا دے گا وہ اس کی بھول ہے۔ ہمارا ہر عمل آئین، قانون اور جمہوری روایات کے دائرے میں ہے، تاریخ شاہد ہے کہ جیالوں سے جمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست قلندر ہوتا ہے۔