برٹش میوزیم میں قائد اعظم کا مجسمہ رکھ دیا گیا
لندن کے برٹش میوزیم میں قائد اعظم کا مجسمہ رکھ دیا گیا ،، تقریب میں میئر لندن اور پاکستانی ہائی کمشنر مہمان خصوصی تھے،، مئیر لندن صادق خان نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجسمہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائداعظم خواتین کے حقوق کے بھی علمبردار تھے۔
ہائی کمشنر سید ابن عباس نے اس موقع پر کہا کہ قائداعظم کی قیادت کے سبب پاکستان کا قیام عمل میں آیا، میئر لندن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراس حوالے سے پیغام اور تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔