سعودی شہزادہ متعب بن عبد اللہ کو رہا کر دیا گیا۔
سعودی شاہ عبداللہ کے گرفتار صاحبزادے متعب بن عبداللہ کے علاوہ تین دیگر افراد کی رہائی کی شرائط طے پا گئی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے قبل گرفتار کیے گئے شہزادہ متعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔ گرفتاری سے قبل شہزادہ متعب کے سعودی تخت تک پہنچنے کے بارے میں توقع کی جاتی تھی تاہم اب انھوں نے اپنی رہائی کے لیے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ شہزادہ متعب ان 200 اہم سیاسی اور کارروباری شخصیات میں سے ایک ہیں جنھیں 4 نومبر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ شہزادہ متعب کے علاوہ تین دیگر افراد کی سعودی حکومت کے ساتھ رہائی کی شرائط طے پا گئی ہیں۔واضح رہے کہ شہزادہ متعب ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن اور سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کے سربراہ بھی تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے وہ سب سے زیادہ سیاسی طاقت رکھنے والے شہزادے تھے۔