آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔مختلف علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کر رہی ہیں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ بارش کا پانی گھروں اور ریلوے سٹیشن میں بھی داخل ہوگیا۔موسم کی خراب صورتحال کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔