پاکستان کے آرمی چیف ہماری جان ہیں، ہمارے دلوں میں بستے ہیں:گوپال چائولہ

پاکستان گردوارا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گوپال چائولہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے، کرتارپورہ راہداری کے معاملے میں بھی بھارتی میڈیا منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ میرے ہاتھ ملانے کے عمل کو بھارتی میڈیا نے منفی انداز میں لیا گوپال چائولہ بھارتی ٹیلیویژن ٹائمزنائو(Times Now) سے بات چیت کر رہے تھے ٹائمز نو کے اینکر نے ٹیلیفون پر گوپال چائولہ سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ انہیں کرتارپورہ راہداری کی تقریب میں کس نے مدعو کیا تھا گوپال چائولہ نے کہا کہ میں پاکستان گوردوارا ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری ہوں کرتارپورکا پروگرام کیا ہی ہم نے ہے یہ ہمارا پروگرام تھا۔ آپ اس پروگرام کو منفی انداز میں کیوں لے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں نوجوت سدھو اور ہرسمرت کور بادل بھی تھیں بھارتی اینکر نے ان سے پوچھا کہ آپ نے اس پروگرام میں پاکستان کے آرمی چیف سے ہاتھ ملایا کچھ دن پہلے حافظ سعید سے بھی آپ ملے تھے ۔گوپال چائولہ نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف ہماری جان ہیں، ہمارے دلوں میں بستے ہیں، یہ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہمیں ان سے ملنے کا موقع ملا، انہوںنے کہا کہ بھارتی میڈیا محبت کے اس عمل کو منفی انداز میں نہ دیکھے، انہوں نے بھارتی اینکر سے پوچھا کہ اس سارے عمل میں حافظ سعید کہاں سے آگیا اور آپ نے اس سارے معاملے میں حافظ سعید کو کہاں سے ڈال دیا ہے، گوپال چائولہ نے مزید کہا کہ ہمارا حافظ سعید سے کوئی تعلق نہیں ہمارا تو مطالبہ یہ ہے کہ امن قائم ہو آپ سدھو بھائی کی بات کریں وزیر اعظم عمران خان کی بات کریں گوپال چائولہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہر بات کو منفی انداز میں لے رہا ہے آپ نے امن کی اور محبت کی باتوں کو منفی انداز میں لینا ہے تو مجھے فون نہ کیا کریں۔