وزیراعظم آج ابتک کی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے
عمران خان حکومت کو برسراقتدار آئے 3 ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا، 100 دنوں میں حکومت نے کیا کھویا کیا پایا، وزیراعظم آج اعلان کریں گے۔اقتدار سنبھالنے سے قبل عمران خان نے عوام سے متعدد وعدے کئے جن میں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا، 1 کروڑ نوکریاں دینا، حکومتی اخراجات کم کرنا اور قوم کی لوٹی گئی رقم واپس لانا شامل تھا۔وعدوں کی تکمیل کے لیے حکومت نے 100 دنوں میں کیا حکمت عملی تیار کی ہے آج عمران خان عوام کو آگاہ کریں گے، حکومت کی جانب سے آج اسلام آباد میں کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔