ڈگری کے قریب مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 80 سے زائد مزدور، بچے اورخواتین زخمی

بدین کے علاقے گولڑچی سے آنے والا مزدورں سے بھرا ٹرک ڈگری گرڈ اسٹیشن کے نزدیک الٹ گیا، جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے، ٹرک میں 80 مرد، عورتیں اور بچے سوار تھے ۔مزدور ضلع بدین کے علاقے گولڑچی سے آرہے تھے ان کا تعلق کولہی برادری سے ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینس اور پولیس موبائیل کے ذریعے تعلقہ ہسپتال ڈگری لایا کیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافظ کردی گئی۔