وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں مختلف اداروں میں ممبرزاور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ پاک افغان سرحد پرباڑ اورلائٹنگ کے مرحلے کی منظوری دے گی، وزارت تجارت کی نئی نیشنل ٹیرف پالیسی بھی منظور کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا جبکہ مختلف اداروں میں ممبرزاور ڈائریکٹر ز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔