اقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او عہدوں سے فارغ
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈی پی او سیالکوٹ عبد الغفار قیصرانی کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے پروٹوکول کے بغیر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عمر ڈار اور صوبائی وزیر خصو صی ایجوکیشن اخلاق احمد چودھری کے ہمراہ سیالکوٹ شہر کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران ایمن آباد روڈ سے سرکلر روڈ اور خواجہ صفدر روڈ پر ٹریفک بری طرح جام تھی اور ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی تھی جس کی بنا پر دونوں افسر وں کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔